ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل ہونے کا امکان کم

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کیے جانے کے امکانات کم ہیں، تاہم بھارت کے اندر ہی میچز کے وینیوز تبدیل کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔

محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان اپنے اپنے مؤقف سے دستبرداری کی کشمکش جاری ہے۔ بنگلہ دیش کے میچز کے لیے بھارت میں چنائی اور تھیرووننتھاپورم کو ممکنہ وینیوز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، جس کے لیے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے اگرچہ متبادل وینیوز کی تلاش مکمل کر لی ہے، تاہم میچز کے سری لنکا منتقل ہونے کا امکان کم بتایا جا رہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے تامل ناڈو اور کیرالا کرکٹ ایسوسی ایشنز سے رابطہ کیا ہے، جہاں چنائی اور تھیرووننتھاپورم بنگلہ دیش کے میچز کے لیے مضبوط آپشن سمجھے جا رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے میچز 7، 9 اور 14 فروری کو کولکتہ جبکہ 17 فروری کو ممبئی میں شیڈول ہیں۔ تاہم بھارتی انتہا پسند حلقوں کے دباؤ کے بعد فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کیے جانے کے حکم کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل ہونے کا امکان کم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!