آئی ٹی اور سروسز سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، 5 ماہ میں اربوں ڈالر کا ریکارڈ

پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت سروسز سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں برآمدات کی مجموعی مالیت میں 55 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل ہونے کا امکان کم

دستاویزات کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران سروسز سیکٹر کی برآمدات کا مجموعی حجم 3 ارب 83 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.77 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں سروسز سیکٹر کی برآمدات 81 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رہیں، جو نومبر 2024 کے مقابلے میں 22.26 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات 1 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جن میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ٹریول، تعمیرات، انشورنس اور فنانشل سروسز کے شعبوں میں بھی مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آئی ٹی اور سروسز سیکٹر میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے اور یہ رجحان آنے والے مہینوں میں برآمدات کو مزید تقویت دے سکتا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “آئی ٹی اور سروسز سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، 5 ماہ میں اربوں ڈالر کا ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!