کراچی نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پولیس موبائل پر پتھراؤ شیلنگ

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی بھی دیکھی گئی۔
اسحاق ڈار کا صومالی لینڈ کو صومالیہ کا اٹوٹ حصہ قرار اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت

نمائش کے قریب باغ جناح میں مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل پر پتھراؤ کی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں مشتعل افراد کو پولیس موبائل روک کر پتھراؤ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ بھی کی۔

پولیس کے مطابق اب تک 30 پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جبکہ مظاہرین کے تشدد کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کچھ دیر بعد مزار قائد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر مزار قائد اور اس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث پیپلز چورنگی سے مزار قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک جبکہ خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پولیس موبائل پر پتھراؤ شیلنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!