وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ عوام کے لیے کھولنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔
کراچی نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پولیس موبائل پر پتھراؤ شیلنگ
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کے سربراہ کی آسامی کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا تاکہ تقرری کا عمل شفاف اور میرٹ پر مکمل کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران لیڈی ولنگڈن اسپتال کی تعمیرِ نو کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی، تاکہ شہریوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک بحریہ کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم نے ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب تجربے سے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایسے کامیاب تجربات پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بناتے ہیں اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
