کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے تھانہ نیو کراچی کے ایس ایچ او سعود احمد اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔
بند کمروں کے فیصلوں نے خیبرپختونخوا میں دوبارہ حالات خراب کر دیے، عوام کے درد پر آنسو ہیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ تھانہ نیو کراچی کی پولیس ٹیم نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے گروہ کو پکڑا جو بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹ رہا تھا۔ کارروائی کے دوران مقابلے کے بعد تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی جذبے اور جوش کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی نہ صرف شہریوں کے اعتماد کو بڑھاتی ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ کو بھی مضبوط کرتی ہے۔