وینزویلا پر امریکی کارروائی، سلامتی کونسل میں شدید ردعمل، پاکستان کا یکطرفہ فوجی اقدام پر اظہارِ تشویش

اقوام متحدہ میں امریکا کے مندوب نے وینزویلا پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نکولس مادورو غیرقانونی صدر تھے اور منشیات امریکا منتقل کر رہے تھے، جس کے باعث کارروائی ناگزیر ہو گئی۔

تنخواہ دار طبقہ بدستور سب سے بڑا ٹیکس دہندہ، چھ ماہ میں 266 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

وینزویلا میں امریکی کارروائی کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جہاں وینزویلا کے مستقل مندوب نے امریکی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر نکولس مادورو کو جس طریقے سے اقتدار سے ہٹایا گیا وہ غیرقانونی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اجلاس کے دوران روس نے بھی امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا، جبکہ چین نے امریکا سے عالمی قوانین کی پاسداری کرنے اور صدر مادورو کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فریقین اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور کشیدگی میں کمی کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مندوب عثمان جدون نے وینزویلا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے اور ایسے اقدامات عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

اجلاس میں متعدد ممالک نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ بحران کا حل طاقت کے بجائے سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جائے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وینزویلا پر امریکی کارروائی، سلامتی کونسل میں شدید ردعمل، پاکستان کا یکطرفہ فوجی اقدام پر اظہارِ تشویش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!