کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کا تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کا اچانک دورہ
اے وی ایل سی پولیس کے مطابق ملزم نے دو روز قبل کھارادر کے علاقے سے ایک 70 سی سی موٹر سائیکل چوری کی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ کھارادر میں درج کیا گیا تھا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم کو کلی کے علاقے کلاکوٹ سے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت رفاقت ولد اورنگزیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل بھی موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔