کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے اسماعیلی کمیونٹی کے نیشنل ایڈوائزر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل نورالدین کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کا تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کا اچانک دورہ
ملاقات کے دوران وفد نے اسماعیلی کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو آگاہ کیا۔ آزاد خان نے وفد کے مسائل بغور سنے اور ان کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کراچی پولیس تمام کمیونٹیز کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مؤثر پولیسنگ کے لیے نہایت اہم ہے۔
ملاقات کے اختتام پر اسماعیلی کمیونٹی کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو شیلڈ پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

