ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کا تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کا اچانک دورہ

کراچی: ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ نے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے کے مجموعی نظم و نسق اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بروقت کارروائی، لوٹ مار میں ملوث ملزم گرفتار

دورے کے دوران ایس ایس پی ایسٹ نے ڈیوٹی افسر، ہیڈ محرر اور ایس ایچ او سے بریفنگ حاصل کی اور تھانے کے ریکارڈ، نفری کی تعیناتی، گشت کے نظام اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے متعلقہ علاقے کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود نفری کی الرٹنس، فرائض کی انجام دہی اور پیشہ ورانہ تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے گشت اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تھانوں کی کارکردگی میں بہتری اور پولیسنگ کے معیار کو بلند کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کا تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کا اچانک دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!