کراچی میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دو سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کے اصل مالک کو ای چالان موصول ہوگیا۔ متاثرہ شہری کے مطابق اس کی موٹر سائیکل 7 دسمبر 2023 کو لیاقت آباد کے علاقے سے چوری ہوئی تھی، جس کی ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی، تاہم موٹر سائیکل تاحال برآمد نہ ہو سکی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت سے انکار
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل تو نہیں ملی، لیکن 28 دسمبر 2025 کو اسے ای چالان موصول ہوا، جس پر وہ شدید حیران رہ گیا۔ شہری کے مطابق یہ چالان نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا۔
شہری نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف اس غیر معمولی صورتحال کی وضاحت کی جائے بلکہ چوری شدہ موٹر سائیکل کی جلد از جلد برآمدگی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
