تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ تحریک کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کے بغیر ایسی کسی کانفرنس کی کوئی سیاسی یا اخلاقی حیثیت نہیں۔
جے بھانوشالی اور ماہی وج نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، باہمی رضامندی سے علیحدگی کی تصدیق
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق انہیں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا تھا، تاہم تحریک انصاف پہلے ہی اپنے بعض سابق رہنماؤں سے اظہارِ لاتعلقی کر چکی ہے، جس کے باعث کانفرنس کی افادیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سب سے اہم فریق، یعنی تحریک انصاف کا اعتماد حاصل نہ ہونا اس کانفرنس کو بے معنی بنا دیتا ہے، لہٰذا ایسی صورتحال میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لیے بھی کانفرنس میں شرکت ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے 7 جنوری کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے، جس کا مقصد مختلف سیاسی و آئینی امور پر مکالمہ بتایا جا رہا ہے۔
