جوئے کی پروموشن کیس یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی فردِ جرم کے لیے طلب

مقامی عدالت نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔
پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور کروز میزائل کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

لاہور کی ضلع کچہری میں سعد الرحمان عرف ڈکی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو فردِ جرم کے مرحلے کے لیے 16 جنوری کو طلب کرتے ہوئے چالان کی نقول فراہم کر دیں۔

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ بغیر اجازت یوٹیوب چینل پر وی لاگنگ کرنا غیر قانونی ہے اور اس کے لیے عدالت سے پیشگی اجازت لینا لازم تھا۔ اس موقع پر سعد الرحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت میں انہوں نے بیانِ حلفی جمع کرایا تھا جسے وہ اجازت تصور کرتے ہیں، تاہم عدالت نے کہا کہ کوئی بھی شخص خود کو اجازت نہیں دے سکتا، اجازت صرف عدالت ہی دیتی ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ پراسکیوشن بھی ملزم کی وی لاگنگ سے مطمئن نہیں۔ اس پر سعد الرحمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اجازت کس بات کی لی جائے کیونکہ وہ اپنے چینل پر وی لاگ اپلوڈ ہی نہیں کر رہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ سعد الرحمان کا یوٹیوب چینل اس مقدمے میں مالِ مقدمہ ہے جسے این سی سی آئی اے نے ضبط کر رکھا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وی لاگنگ کی جا سکتی ہے تاہم ضبط شدہ چینل سے ویڈیوز اپلوڈ کرنا غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں پیش کر چکی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “جوئے کی پروموشن کیس یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی فردِ جرم کے لیے طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!