سالِ نو 2026: کراچی میں ٹریفک روانی اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات، ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایات

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیرِ صدارت سالِ نو 2026 کے موقع پر ٹریفک انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ساؤتھ سمیت متعلقہ ڈی ایس پیز، ایس اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، ڈرون کیمروں سے نگرانی شروع

اجلاس میں نئے سال کے موقع پر شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کے لیے خصوصی ڈیوٹیوں کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کل شام سے ہی اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہیں اور اپنی ذمہ داریاں مکمل پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ریکارڈ کیپرز کو ہدایت دی کہ نفری کو مکمل بریفنگ دی جائے، اہلکاروں کو بہترین ٹرن آؤٹ کے ساتھ تعینات کیا جائے اور فیلڈ میں موجود عملے کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترابی لائٹس، چارج واکی ٹاکیز اور دیگر ضروری آلات کے ساتھ نفری کو فیلڈ میں متحرک رکھا جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا کہنا تھا کہ سالِ نو کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات اور مرکزی شاہراہوں کا رخ کرتی ہے، اس لیے تمام افسران اور اہلکار الرٹ رہیں، ڈیوٹی کے دوران نظم و ضبط، خوش اخلاقی اور عوام دوست رویے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ڈی ایس پیز اور سیکشن افسران پر بھی زور دیا کہ وہ باہمی تعاون، ذمہ داری اور فرض شناسی کے جذبے کے تحت فرائض انجام دیں تاکہ شہری سالِ نو کو پُرامن اور محفوظ ماحول میں منا سکیں۔

WhatsApp Image 2025 12 31 at 12.05.04 AM 1 WhatsApp Image 2025 12 31 at 12.05.04 AM 1 1 WhatsApp Image 2025 12 31 at 12.05.05 AM WhatsApp Image 2025 12 31 at 12.05.05 AM 1 WhatsApp Image 2025 12 31 at 12.05.05 AM 2

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!