ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، ڈرون کیمروں سے نگرانی شروع

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے پولیس نے سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی اور فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام تھانوں کی حدود میں جدید ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈرون کیمروں سے حاصل ہونے والی ویڈیو ریکارڈنگ کو ملزمان کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کے لیے کلیدی ثبوت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ چھتوں یا کھلی جگہوں پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قانون کی عملداری کو یقینی بنانا، عوام میں آگاہی پیدا کرنا اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نیو ایئر نائٹ پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، ڈرون کیمروں سے نگرانی شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!