کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا کالعدم بی ایل اے کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث کراچی ایک بڑی تباہی سے محفوظ رہا اور کالعدم بی ایل اے کا گھناؤنا چہرہ پوری قوم کے سامنے آ چکا ہے۔
بندوق سے کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا بلوچستان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم ریاستی اداروں نے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کو انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، جبکہ کالعدم بی ایل اے ان کی کہانی کو استعمال کر کے خواتین کو خودکش بمبار بننے پر اکسانے کی کوشش کرتی ہے۔ ان کے مطابق ایسی خواتین کا ایجنڈا ملک میں شرپسندی اور عدم استحکام پھیلانا ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کو ورغلانے والے متعدد اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کو مؤثر انداز میں کاؤنٹر کیا جا رہا ہے اور ان کے باقی ماندہ سہولت کاروں اور نیٹ ورکس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا کالعدم بی ایل اے کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے عطا تارڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!