اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ جیولین تھرور ارشد ندیم کو دبئی میں منعقدہ گلوبل اسپورٹس ایوارڈز کی تقریب میں گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔
کراچی میں خودکش حملے کی بڑی سازش ناکام کم عمر بلوچ بچی کو بروقت کارروائی سے بچا لیا گیا وزیر داخلہ سندھ
ایوارڈ کی تقریب میں شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے ارشد ندیم کو یہ اعزاز پیش کیا۔ اس موقع پر عالمی کھیلوں سے وابستہ نامور شخصیات اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ارشد ندیم نے رواں سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے متعدد اعزازات حاصل کیے۔ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو ایونٹ کا گولڈ میڈل جیتا، جبکہ اسلامک سالیڈیٹریٹی گیمز میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر کے قومی پرچم سربلند کیا۔ اسی مقابلے میں پاکستان کے یاسر سلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔
اس کے علاوہ کراچی میں منعقد ہونے والے نیشنل گیمز میں بھی ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر اپنی عالمی سطح کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ کھیلوں کے ماہرین کے مطابق یہ ایوارڈ پاکستانی ایتھلیٹکس کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
