لاہور میں محفوظ بسنت کی بحالی، بسنت 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں محفوظ بسنت کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کے مطابق ضلع لاہور کی حدود میں 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو بسنت منائی جائے گی، جبکہ کاروباری حضرات کو 30 دسمبر سے قانونی طریقے سے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ارشد ندیم کو گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ پاکستان کا نام روشن

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز اور شہریوں کے لیے جامع ایس او پیز جاری کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے سخت شرائط اور حفاظتی اقدامات کے تحت پتنگ بازی کی مشروط اجازت دی ہے۔ پتنگ اور ڈور کے مینوفیکچررز اور سیلرز کی رجسٹریشن کے لیے “ای بز” ایپ اور آن لائن پورٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کے لیے یکم سے 8 فروری 2026 تک کی اجازت ہوگی، جبکہ چرخیاں بنانے اور بیچنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈور صرف “پنا” کی شکل میں فروخت کی جا سکے گی، جبکہ نائیلون، پلاسٹک اور دھاتی تار کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

تمام مینوفیکچررز اور سیلرز کو اپنی ڈیجیٹل رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے بائیک پر حفاظتی تار لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ پتنگ اور گڈے کے سائز کو مقررہ حد سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی افسران ممنوعہ ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت لاہور کا ثقافتی تہوار ہے اور اسے محفوظ بنانا انتظامیہ اور شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “لاہور میں محفوظ بسنت کی بحالی، بسنت 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!