تھانہ ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے الیاس گوٹھ، تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ کے دوران شہری کی ٹارگٹ کلنگ، مقدمہ درج

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو سرقہ شدہ موٹرسائیکلز بھی برآمد کر لی ہیں، جو مختلف وارداتوں میں استعمال کی جا رہی تھیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اویس، محمد اویس، صدام اور آفتاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی موٹرسائیکلز کی چوری کے مقدمات تھانہ ابراہیم حیدری میں پہلے سے درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو ضابطے کے تحت مزید تفتیش کے لیے متعلقہ اے وی ایل سی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 28 at 4.40.24 PM

68 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!