نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، دو موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا (NKIA) پولیس نے انجام دی۔

تھانہ ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق کارروائی مین روڈ G-23 بس اسٹاپ، نزد چانڈیو چوک، سیکٹر 5-F نیو کراچی کے قریب کی گئی، جہاں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روک کر تلاشی لی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ریحان ولد عباس اور ریحان ولد شوکت کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQZ-5896، میکر سپر اسٹار 70، رنگ سیاہ برآمد کی گئی۔ CPLC کے ذریعے موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ مذکورہ موٹر سائیکل تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمہ الزام نمبر 723/2025 بجرم دفعہ 381-A کے تحت چوری شدہ ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو مقدمے میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ان سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی، دو موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!