سندھ کے قدیمی ساز بوڑیندو کی یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج میں شمولیت، محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے پروقار تقریب

کراچی: محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے سندھ کے قدیمی اور روایتی ساز بوڑیندو کو یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج میں شامل کیے جانے کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ثقافتی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یومِ والدین کی پروقار تقریب، کور کمانڈر پشاور مہمانِ خصوصی

تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے قاسم سراج سومرو، ایم پی اے آصف موسیٰ، وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی سرفراز راجڑ، شام سندر آڈوانی، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان سید احمد شاہ، سیکریٹری ثقافت خیر محمد کلوڑ، سیکریٹری یوتھ اینڈ اسپورٹس منور علی مہیسر بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ معروف تجزیہ کار وسعت اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل کلچر حبیب اللہ میمن، نامور فنکار سیف سمیجو اور دیگر معزز شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت نے کہا کہ بوڑیندو کی یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج میں شمولیت سندھ کی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے اور موسیقی کی عالمی سطح پر پہچان کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ، فروغ اور عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

شرکاء نے اس موقع کو سندھ کی ثقافتی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور محکمہ ثقافت سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ کے قدیمی ساز بوڑیندو کی یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج میں شمولیت، محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے پروقار تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!