کراچی: تھانہ الفلاح اور تھانہ سعودآباد پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک کار لفٹر گینگ کے سرغنہ سلمان خان ولد نعیم الدین کو گرفتار کر لیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا سندھ سیکریٹریٹ میں سائلین سے براہِ راست ملاقات
گرفتاری اور چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر تھانہ الفلاح اور تھانہ سعودآباد پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
ملزم کے قبضے سے ایک چوری شدہ گاڑی سوزوکی کلٹس نمبر پلیٹ BUU-842 اور ایک 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ الزام نمبر 688/2025 درج کر لیا گیا ہے، جو دفعہ 23(i)a آرمز ایکٹ کے تحت ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ پولیس اس گینگ کے دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری رکھے ہوئے ہیں۔