چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا سندھ سیکریٹریٹ میں سائلین سے براہِ راست ملاقات

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ میں سائلین کے لیے قائم استقبالیہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود افراد سے براہِ راست ان کے مسائل سنے۔

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

چیف سیکریٹری سندھ نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ سیکریٹریز کو ہدایات جاری کیں اور سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر ترجمان چیف سیکریٹری نے بتایا کہ چیف سیکریٹری نے عوام دوست اقدامات پر زور دیتے ہوئے سندھ سیکریٹریٹ میں فراہم کی جانے والی عوامی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف شہریوں کے مسائل فوری حل ہوں گے بلکہ عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

WhatsApp Image 2025 12 23 at 5.39.33 PM

62 / 100 SEO Score

One thought on “چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا سندھ سیکریٹریٹ میں سائلین سے براہِ راست ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!