حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائم خانی نے حیدرآباد زون ٹاؤن سخی وہاب کے سابقہ سیکٹر ممبر اور سینئر ساتھی ظفر خان کی رہائش گاہ پر ان کی بیٹی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت، موٹر سائیکل اور کاروں پر جرمانوں کی رقوم پر سفارشات ایک ہفتے میں پیش کی جائیں
اس موقع پر انیس احمد قائم خانی کے ہمراہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج ندیم قاضی، اراکینِ ڈسٹرکٹ کمیٹی، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
ایم کیو ایم رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
