وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت، موٹر سائیکل اور کاروں پر جرمانوں کی رقوم پر سفارشات ایک ہفتے میں پیش کی جائیں

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں جائزہ کمیٹی برائے ای چالان/ٹریکس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں ٹریفک مینجمنٹ، ای چالان سسٹم، ٹریکس اور نئے ٹریفک قانون کے نفاذ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر: دشمن عناصر مبہم اور بالواسطہ حربے استعمال کر رہے ہیں

اجلاس میں اراکین سندھ اسمبلی، سیکریٹری قانون، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے ای چالان، ٹریکس سسٹم، نئے ٹریفک قانون کے نفاذ اور شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے چالان کی رقوم میں کمی پر غور کیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ ای چالان قانون بین الاقوامی معیار کے مطابق مرتب کیا گیا ہے جبکہ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ای چالان کے نفاذ سے ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری اور خلاف ورزیوں میں کمی آئی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت دی کہ بغیر نمبر پلیٹ یا غیر رجسٹرڈ بھاری گاڑیوں کو فوری تحویل میں لیا جائے، اور تمام بھاری گاڑیوں میں دو ماہ کے اندر ٹریکرز نصب کرنا لازمی قرار دیا جائے۔ غیر قانونی ریوالونگ لائٹس اور گاڑیوں کے رنگین شیشوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ غیر معیاری نمبر پلیٹس والی گاڑیاں سڑکوں پر ناقابل برداشت ہیں اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ٹریفک آگاہی کے فروغ کے لیے شعبہ ٹریفک میں ’’سفیر سیکشن‘‘ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا، جس میں معروف شخصیات اور کھلاڑی عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 400 نئے ٹریفک سگنلز کی جلد تنصیب، جرمانوں کی مناسب تقسیم، ای چالان ادائیگی اور شکایات کے آن لائن اندراج کے لیے جامع سفارشات مرتب کی جائیں، اور موٹر سائیکل اور کاروں پر جرمانوں کی رقوم پر سفارشات ایک ہفتے کے اندر کمیٹی کو پیش کی جائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹریفک نظام کو شفاف، مؤثر اور شہریوں کے لیے سہل بنانا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت، موٹر سائیکل اور کاروں پر جرمانوں کی رقوم پر سفارشات ایک ہفتے میں پیش کی جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!