اسپیشل بچوں کا عالمی دن، پشاور میں امید اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں خصوصی تقریب

پشاور: اسپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پشاور میں امید اسپیشل ایجوکیشن اسکول (USES) کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں کور کمانڈر پشاور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

سندھ پولیس میں افسران و اہلکاروں کے لیے 24 گھنٹے ویلفیئر فسیلیٹیشن ڈیسک قائم

تقریب میں زیرِ تعلیم خصوصی بچوں نے مختلف رنگا رنگ ٹیبلوز، ثقافتی شوز اور ملی نغمے پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ بچوں کی پرفارمنس نے اس بات کا واضح ثبوت دیا کہ مناسب رہنمائی اور مواقع فراہم کیے جائیں تو خصوصی بچے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکتے ہیں۔

کور کمانڈر پشاور نے تقریب کے دوران اسکول میں بچوں کی جانب سے تیار کردہ سائنسی، فنی اور تصویری اسٹالز کا دورہ بھی کیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اسپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امید اسپیشل ایجوکیشن اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

امید اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں اس وقت 188 خصوصی بچے زیرِ تعلیم ہیں، جہاں قوتِ بینائی، قوتِ سماعت، جسمانی اور ذہنی معذوری کا شکار بچوں کو معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ اسکول کے تین ہونہار طلبہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں، جو اس ادارے کی اعلیٰ تعلیمی اور تربیتی معیار کا واضح ثبوت ہے۔

تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا باوقار اور فعال حصہ بنانے کے لیے ایسی سرگرمیوں اور اداروں کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “اسپیشل بچوں کا عالمی دن، پشاور میں امید اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں خصوصی تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!