کمیونٹی پولیسنگ کراچی کی جانب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں تقریب

کراچی: کمیونٹی پولیسنگ کراچی (سی پی کے) کی جانب سے انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں تاجر برادری اور کمیونٹی پولیسنگ کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

اسپیشل بچوں کا عالمی دن، پشاور میں امید اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں خصوصی تقریب

تقریب میں کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے بانی و سربراہ مراد سونی سمیت تنظیم کے دیگر اراکین اور مختلف تجارتی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر پولیس اور عوام کے باہمی تعاون، امن و امان کے قیام اور کمیونٹی پولیسنگ کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز، ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس پی انویسٹی گیشن بھی موجود تھے، جنہوں نے کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کے فروغ کو سراہا۔

شرکاء نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی قیادت اور سندھ پولیس کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ جیسے اقدامات سے نہ صرف جرائم کی روک تھام میں مدد ملتی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے بھی کم ہوتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 12 22 at 9.45.17 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 22 at 9.45.17 PM 2 WhatsApp Image 2025 12 22 at 9.45.18 PM

63 / 100 SEO Score

One thought on “کمیونٹی پولیسنگ کراچی کی جانب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!