ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعامات

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے افسران اور ملازمین کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز “غازی” چین میں لانچ

اس موقع پر ایس ایس پی نے بہترین انٹروگیشن اور اس کے نتیجے میں ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی انسپیکٹر سعود احمد اور ان کی ٹیم کو CC-III تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔

اسی طرح شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں 7 لاکھ روپے کی ڈکیتی ناکام بنانے والے ریکروٹ کانسٹیبل دانش کھوکھر کو بھی دفتر میں بلا کر CC-III سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا گیا۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے ان دونوں ٹیموں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار عوام کی خدمت اور شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔

ترجمان: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، PPM, PSP

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!