اسلام آباد، 17 دسمبر 25: پاک بحریہ کے لیے چوتھی ہنگور کلاس آبدوز "غازی” کی لانچنگ ووہان، چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔ غازی کی لانچنگ پاک بحریہ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جہاں چین میں زیر تعمیر تمام چار آبدوزیں سخت سمندری آزمائشوں (Sea Trials) سے گزر رہی ہیں اور جلد پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مراحل میں ہیں۔
کراچی گالف کلب میں 29ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 25 کا افتتاح
حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ باقی چار پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (KS&EW) میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) کے تحت تیار کی جائیں گی۔ یہ آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جو دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ لانچنگ تقریب میں دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی، جو دوطرفہ گہرے تعاون کا عملی مظہر ہے۔
