کراچی میں 17 دسمبر 2025 کو کراچی گالف کلب میں 29ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 25 کی میڈیا بریفنگ اور افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ 17 سے 21 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب میں کمانڈر کراچی اور صدر کراچی گالف کلب، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی، مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
کورنگی میں بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق، حفاظتی اقدامات کی کمی کی نشاندہی
چیمپئن شپ میں پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز، جونیئر پروفیشنلز، لیڈیز پروفیشنلز، سینئر امیچرز، جونیئر امیچرز، لیڈیز امیچرز، ویٹرنز اور پرو امیچرز سمیت مختلف کیٹیگریز شامل ہیں، جن میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں گالفرز شرکت کر رہے ہیں۔ ہر کیٹیگری میں نقد انعامات دیے جائیں گے، جس میں "ہول اِن ون” کے لیے خصوصی انعام بھی شامل ہے۔
میڈیا بریفنگ کے بعد وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، گالفرز اور میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
