کراچی: جعلی نمبر پلیٹس والے مجرم، انہیں جیل بھیجنا چاہیے، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس

کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے جعلی نمبر پلیٹس لگانے والے مجرم ہیں اور انہیں جیل بھیجنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ای چالان کے آغاز کے بعد حادثات میں تقریباً 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

سڈنی حملہ: بھارتی شہری ساجد اکرم کی شناخت منظر عام، پاکستان پر الزام تراشی کی مذموم کوشش بے نقاب

پیر محمد شاہ نے مزید کہا کہ اب تک عوام نے اپنی گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس لگا رکھی ہیں اور ان گاڑیوں کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا، خاص طور پر وہ گاڑیاں جن کی نمبر پلیٹس چھپی ہوئی یا غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حادثات ہوتے ہیں، لیکن جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے مجرم ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بھی گزشتہ روز جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ای چالان کے آغاز کے بعد ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے اور اب تک تقریباً ایک لاکھ چالان کیے جا چکے ہیں۔

70 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: جعلی نمبر پلیٹس والے مجرم، انہیں جیل بھیجنا چاہیے، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!