کراچی ٹریفک حادثات پر سندھ حکومت سنجیدہ، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ افسوسناک ہے: وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار

کراچی: سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور حادثات میں کمی لانے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے، تاہم یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں حکومتی کوششوں میں تعاون کے بجائے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں۔

کیماڑی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، تین کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار

انہوں نے یہ بات پیر کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن معاذ محبوب کے توجہ دلا نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں عوامی مسائل سے متعلق متعدد توجہ دلا نوٹس زیرِ بحث آئے۔

وزیر داخلہ نے تسلیم کیا کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کے باعث آئے روز حادثات ہو رہے ہیں اور اب تک ڈھائی سو سے زائد شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سنگین صورتحال کا مکمل ادراک ہے اور اس مسئلے پر ایوان کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔

ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹرالرز پر ایک لاکھ روپے تک کا چالان کیا جا رہا ہے اور بعض گاڑیوں کو ایک ہی دن میں تین مرتبہ جرمانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ کراچی میں 12 ہزار سے زائد ٹرکوں اور ڈمپرز پر ٹریکرز نصب کیے جا چکے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت شہر کے باسیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، تاہم حادثات کی ایک بڑی وجہ شہریوں کی اپنی لاپرواہی بھی ہے۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ استعمال نہیں کرتے، آگاہی مہم کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے دیگر ارکان نے بلدیاتی فنڈز، پینے کے پانی کی قلت اور دیگر عوامی مسائل پر بھی توجہ دلا نوٹس پیش کیے، جن پر متعلقہ محکموں کی جانب سے وضاحتیں دی گئیں۔

آخر میں اجلاس منگل کی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ٹریفک حادثات پر سندھ حکومت سنجیدہ، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ افسوسناک ہے: وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!