کراچی: کیماڑی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، معاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا: مصطفیٰ کمال
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف علی کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے تین کلو سے زائد منشیات (چرس) برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا اور اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ جیکسن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا جو نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔