چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ملاقات، امن و امان کی خدمات پر خراجِ تحسین

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی جی سندھ نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

کراچی ٹریفک حادثات پر سندھ حکومت سنجیدہ، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ افسوسناک ہے: وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عنقریب ریٹائر ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی خدمات کو سراہتے ہوئے صوبے میں قیامِ امن کے لیے ان کی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے چیلنجز کے باوجود امن و امان کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے امید ظاہر کی کہ سندھ پولیس آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ملاقات، امن و امان کی خدمات پر خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!