وزیر داخلہ سندھ کی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے آٹھویں سالانہ انتخابات برائے سال 2025–26 کے کامیاب انعقاد اور نتائج کے اعلان پر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن منصوبے کا دورہ کام تیز کرنے کی ہدایت

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کرائم رپورٹرز معاشرے میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور عوام میں شعور اجاگر کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت صحافتی اقدار، غیر جانبدار رپورٹنگ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید مستحکم کرتے ہوئے کرائم رپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت صحافی برادری بالخصوص کرائم رپورٹرز کے تحفظ، آزادیٔ صحافت اور پیشہ ورانہ سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ نے انتخابات میں ممبران کی بھرپور شرکت کو جمہوری روایات پر اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیٹی کے کردار کو سراہا اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر داخلہ سندھ کی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!