وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ پر جاری گرین لائن منصوبے کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے نمائش کے مقام پر گرین لائن کے بس اسٹاپ، ٹکٹنگ سسٹم اور زیرِ تعمیر انڈرپاس کا معائنہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت سے متعلق حکام سے بریفنگ حاصل کی۔
کراچی میں بھتہ خور گروہ کے خلاف بڑی کارروائی 3 شوٹرز سمیت 9 ہائی پروفائل ملزمان گرفتار
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایم اے جناح روڈ کراچی کی مصروف ترین شاہراہوں میں شامل ہے، اس لیے گرین لائن منصوبے پر کام انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک مسائل اور آمدورفت میں مشکلات سے جلد از جلد نجات مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور اس کی بروقت تکمیل حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
