گڈاپ ٹاؤن میں سرکاری پارکس قبضہ مافیہ کے نشانے پر صابو گبول گوٹھ کا قدیمی پارک مسمار

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے زیرانتظام سرکاری پارکس قبضہ مافیہ کے ہتھے چڑھنے لگے ہیں، جبکہ گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ پارکوں کے تحفظ میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ صابو گبول گوٹھ میں واقع ایک قدیمی سرکاری پارک کو مبینہ طور پر قبضہ گروپ نے مسمار کرکے وہاں غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ کی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

ذرائع کے مطابق صابو گبول گوٹھ کے سرکاری پارک پلاٹ نمبر 69 پر قبضے میں یوسی پپری کے بعض اہم نمائندوں کی مبینہ ملی بھگت سامنے آئی ہے، جبکہ مختیارکار گوٹھ آباد اسکیم ملیر پر جعلی سند تیار کرنے کا سنگین الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قبضہ گروپ کے افراد وسیم حسین گبول اور مختیار مغل نے مبینہ طور پر مختیارکار گوٹھ آباد اسکیم ملیر، عزیز بھٹی اور تپیدار یاسین سے ملی بھگت کے ذریعے محمد حسین ولد گھرام کے نام پر جعلی انٹری اور سند حاصل کی، جس کی بنیاد پر سرکاری پارک کو مسمار کرکے پلاٹنگ اور گھروں کی تعمیر شروع کی گئی۔

اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سرکاری پارک پر قبضے کے خلاف پہلے بھی گڈاپ ٹاؤن انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہو چکا تھا، تاہم ملزم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ تعمیرات شروع کر دی گئیں۔ اطلاع ملنے پر یوسی پپری کے چیئرمین ڈاکٹر عضمت لنڈ بلوچ نے موقع پر پہنچ کر کام رکوا دیا اور اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کراکے ملزمان کو گرفتار کروایا۔ بعد ازاں ملزمان ضمانت پر رہا ہو گئے۔

بعد ازاں دوبارہ غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع پر گڈاپ ٹاؤن انکروچمنٹ آفیسر کفایت اللہ جتوئی، اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم خالد معروف، اسسٹنٹ مختیارکار عبدالقیوم چاچڑ، سپروائزنگ تپیدار میر احمد رڈ اور انکروچمنٹ عملے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پارک پر قائم چار دیواری مسمار کر دی۔ اس دوران بعض مقامی نمائندوں اور افسران کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق قبضہ گروپ نے سرکاری پارک میں کٹنگ کرکے مکانات تعمیر کر دیے ہیں، تاہم اس کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

علاقے کے معززین، نوجوانوں اور مکینوں نے محتسب اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات، صوبائی وزیر ریونیو، میئر کراچی، ڈپٹی کمشنر ملیر، ٹاؤن چیئرمین گڈاپ اور ایس ایس پی ملیر سے مطالبہ کیا ہے کہ صابو گبول گوٹھ کے سرکاری پارک سے قبضہ فوری طور پر ختم کرایا جائے، بصورت دیگر سخت احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

WhatsApp Image 2025 12 14 at 2.21.20 PM WhatsApp Image 2025 12 14 at 2.21.21 PM 1

63 / 100 SEO Score

One thought on “گڈاپ ٹاؤن میں سرکاری پارکس قبضہ مافیہ کے نشانے پر صابو گبول گوٹھ کا قدیمی پارک مسمار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!