لانڈھی پولیس کا بہادرانہ مقابلہ، ایک ڈکیت ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – چند روز قبل لانڈھی نمبر 6 غلہ منڈی کے قریب ڈکیتوں اور پولیس کے جوانوں کے درمیان شدید مقابلہ ہوا، جس میں ایک مشہور ڈکیت، جس کی شناخت راجو کے نام سے ہوئی، ہلاک ہو گیا۔

کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ

مقابلے کے دوران پولیس کے جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو دیکھ کر وہاں موجود عوام نے پولیس کی حوصلہ افزائی کی اور نعرے لگائے: "سندھ پولیس زندہ باد” اور "لانڈھی پولیس زندہ باد”۔

ایس ایچ او لانڈھی، صلاح الدین قاضی نے پولیس کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں انعامات اور شاباشی دی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

اس واقعے کے بعد لانڈھی پولیس کے جوانوں کو شہر بھر میں داد دی گئی اور عوام نے ان کے بہادرانہ اقدام کو سراہا۔ پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ایسے آپریشنز کو جاری رکھیں گے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔

One thought on “لانڈھی پولیس کا بہادرانہ مقابلہ، ایک ڈکیت ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!