کراچی میں ریکور شدہ موبائل فونز مالکان کے حوالے، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی تقریب میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر): ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) کے دفتر کا دورہ کیا اور لاکھوں روپے مالیت کے ریکور شدہ موبائل فونز ان کے اصل مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

ناظم آباد میں جناح پولی ٹیکنیک و پاپوش قبرستان جانے والے راستے پر شدید انکروچمنٹ، شہریوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور رواں سال جرائم کی شرح میں 18 فیصد کمی پولیس کی مؤثر حکمت عملی، مربوط اقدامات اور بہتر کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جاری کردہ SOPs پر سختی سے عمل درآمد شہریوں اور کاروباری برادری دونوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، اور مارکیٹس کی مؤثر نگرانی کے لیے اضافی نفری فراہم کی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ ٹریکس سسٹم کے استعمال سے کرائم ڈیٹیکشن ریٹ 70 سے 80 فیصد تک بڑھا ہے جبکہ سیف سٹی پروجیکٹ مسلسل کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں ڈرون اور روبوٹک سسٹمز ٹریفک اور پارکنگ مینجمنٹ میں اہم کردار ادا کریں گے، جس سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ ٹریفک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ای چالان سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہر میں نظم و ضبط میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

کیڈا کے صدر رضوان عرفان نے بتایا کہ تقریباً آٹھ لاکھ روپے مالیت کے ریکور شدہ موبائل فونز شہریوں کے حوالے کیے جا رہے ہیں اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جس سے اعتماد اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

تقریب کے اختتام پر موبائل فونز ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے، جبکہ پولیس چیف، ایس ایس پی ساؤتھ اور دیگر افسران کو یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پریڈی تھانے کی شاہین فورس کے لیے دو موٹر سائیکلز بھی دیئے گئے، جس پر پولیس چیف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ریکور شدہ موبائل فونز مالکان کے حوالے، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی تقریب میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!