وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، کراچی کے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کے فور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر توانائی ناصر شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

کراچی میں ریکور شدہ موبائل فونز مالکان کے حوالے، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی تقریب میں شرکت

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں شہریوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کے فور منصوبے اور دیگر اہم منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہر میں پائیدار پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں کے فور پروجیکٹ کے تحت کراچی کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کرنے، گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی پروجیکٹ، کے فور توسیع، کلری بگھار فیڈر کی لائننگ اور حب ڈیم منصوبوں سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کے فور منصوبے کی مکمل فعالیت کے لیے بجلی سپلائی کے مالیاتی طریقہ کار کو فوری مکمل کیا جائے۔ شہر کے اندر یونیورسٹی روڈ پر پائپ بچھانے کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور نئے بلک واٹر کو موجودہ تقسیم نیٹ ورک میں شامل کرنے کے منصوبے پر بھی پیش رفت کی گئی۔

اجلاس میں تین نئے ریزروائرز آر ون، آر ٹو اور آر تھری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی، جن کی گنجائش اور فوائد درج ذیل ہیں:

  • آر ون ریزروائر: 65 ایم جی ڈی، ضلع وسطی، شرقی اور غربی کو فوری پانی فراہم کرے گا۔

  • آر ٹو ریزروائر: 130 ایم جی ڈی، شہر کے بڑے حصے کے لیے مستحکم پانی کی سپلائی فراہم کرے گا۔

  • آر تھری ریزروائر: 65 ایم جی ڈی، غربی اور وسطی کوریڈورز کو مضبوط کرے گا اور حب پمپنگ اسٹیشن تک سپلائی یقینی بنائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کلری بگھار فیڈر کی فوری لائننگ، حب ڈیم کی دیکھ بھال، اور آر بی او ڈی ڈرینج سسٹم کی بحالی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فنڈز بروقت جاری کیے جائیں اور تمام منصوبوں کی ڈیڈ لائن پر مکمل تکمیل یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کے فور پروجیکٹ 2020 سے واپڈا کے زیر انتظام جاری ہے اور اس کے مکمل فعال ہونے سے روزانہ 510 کیوسک پانی کی بچت متوقع ہے، جس سے کراچی اور حب کے لیے پانی کی فراہمی کو مستحکم بنایا جا سکے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، کراچی کے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کے فور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!