غیر فٹنس ٹینکرز نہ رکے تو ہائیڈرنٹس کا گھیراؤ کریں گے، آفاق احمد کا سخت وارننگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر): مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں بغیر فٹنس کے چلنے والے واٹر ٹینکرز اور ہیوی وہیکلز کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو عوام کے ساتھ مل کر ہائیڈرنٹس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی کا غالب لائبریری ناظم آباد کا دورہ، علمی و ثقافتی تعاون پر زور

تنظیمی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ڈمپر، ٹینکر اور ٹرالر کی زد میں آکر اب تک 806 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، لیکن حکومتی رویہ بے حسی پر مبنی ہے اور ایسا نہیں لگتا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر کوئی سنجیدگی پائی جاتی ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے ہیوی وہیکلز کی ملکیت ثابت کیے بغیر شہر میں داخلے پر پابندی لگائی جائے اور ہر ہیوی وہیکل کا لائسنس لازمی قرار دیا جائے۔ لیکن چونکہ ان میں سے بیشتر گاڑیاں بااثر شخصیات کی ملکیت اور نان کسٹم پیڈ ہیں، اس لیے قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

چیئرمین نے کہا کہ کراچی واحد بدنصیب شہر ہے جہاں شہریوں کا اپنا پانی چوری کرکے انہیں ہی فروخت کیا جاتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو فوراً بند کرے اور واٹر بورڈ کے تحت چلنے والے ہائیڈرنٹس کو پابند بنایا جائے کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والے ٹینکرز کو ہی پانی فراہم کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ غیر قانونی سلسلہ نہ رکا تو مہاجر قومی موومنٹ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، جس میں عوام کے ساتھ ہائیڈرنٹس کے گھیراؤ کا اقدام بھی شامل ہوگا۔

کلچر ڈے کے موقع پر ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہنچانے اور ریاست مخالف نعرے بازی کا ذکر کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ ایسے عناصر کے حق میں عدلیہ کا کردار افسوسناک ہے، مقتدر حلقوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ عوام کو بھی اپنے اقدامات سے پہلے ریاستی اداروں کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “غیر فٹنس ٹینکرز نہ رکے تو ہائیڈرنٹس کا گھیراؤ کریں گے، آفاق احمد کا سخت وارننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!