جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی کا غالب لائبریری ناظم آباد کا دورہ، علمی و ثقافتی تعاون پر زور

کراچی، 11 دسمبر 2025: حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طحہ احمد خان کی دعوت پر جاپان کے سفارتی وفد نے ناظم آباد کی غالب لائبریری کا دورہ کیا۔ دورے کی قیادت جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی نے کی، جن کے ہمراہ اہلیہ مسز اکا ماتسو یومیکو اور سفارتخانے کی سیکنڈ سیکرٹری مس جولی تامورا بھی موجود تھیں۔

ضلع وسطی میں انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل — ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی خصوصی ہدایات

دورے کے دوران وفد کو لائبریری کی تاریخ، ذخیرہ کتب، ادبی ورثے اور علم و ادب کے فروغ میں اس کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ طحہ احمد خان نے جاپانی وفد کو کراچی کی ثقافتی و ادبی فضا پر تفصیلی بریفنگ دی اور دونوں ممالک کے درمیان علمی و ثقافتی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جاپانی وفد نے لائبریری کے انتظامات کو سراہا اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لائبریری انتظامیہ اور علاقائی معززین بھی موجود تھے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی کا غالب لائبریری ناظم آباد کا دورہ، علمی و ثقافتی تعاون پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!