صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو کی مغیری ہاؤس آمد، معززین کی جانب سے پرتپاک استقبال

جیکب آباد (اسٹاف رپورٹر): ایم پی اے جیکب آباد شیر محمد خان مغیری کی جانب سے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو کے اعزاز میں ایک ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں معزز مہمان کو سندھی ثقافت کے مطابق اجرک اور ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

غیر فٹنس ٹینکرز نہ رکے تو ہائیڈرنٹس کا گھیراؤ کریں گے، آفاق احمد کا سخت وارننگ

اس موقع پر ایم پی اے گڑھی خیرو میر ممتاز حسین جکھرانی، میر رافع حسین جکھرانی، حاجی محمد شریف خان مغیری، پی پی پی ضلع صدر میر لیاقت خان لاشاری، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر لغاری، ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک، چیئرمین میونسپل کمیٹی میر عباس خان جکھرانی، چیمبرس آف کامرس کے صدر میر احمد علی خان بروہی، میر صابر خان جکھرانی، میر زین خان جکھرانی، میر صابر خان کھوسو، پی پی پی ضلع انفارمیشن سیکرٹری جہانگیر احمد کھوسو، پی پی پی سٹی صدر شوکت خان گہنیو اور پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ٹی پارٹی کے دوران صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو نے خیرمقدم کرنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور سندھ کی ثقافت و روایات کے فروغ پر زور دیا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو کی مغیری ہاؤس آمد، معززین کی جانب سے پرتپاک استقبال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!