دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی مکمل بحال شہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری، واٹر کارپوریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ طے شدہ مینٹیننس کا کام مکمل کرلیا، جس کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام فیڈرز پر بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

کراچی میں خطرناک عمارتوں کے خلاف ایس بی سی اے کی بھرپور کارروائیاں، 15 عمارتیں منہدم، متعدد پر کام جاری

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام سپلائی لائنیں مستحکم طور پر کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اس مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے لیے واٹر کارپوریشن کو باقاعدہ طور پر پیشگی درخواست ارسال کی تھی، جس کے بعد متبادل انتظامات کے ذریعے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے سے بچائی گئی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی مکمل بحال شہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری، واٹر کارپوریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!