کراچی میں خطرناک عمارتوں کے خلاف ایس بی سی اے کی بھرپور کارروائیاں، 15 عمارتیں منہدم، متعدد پر کام جاری

صوبائی وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو کی قیادت میں کراچی بھر میں خطرناک عمارتوں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

کراچی میں اسلحہ نمائش پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پہلا مقدمہ درج

شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ایس بی سی اے کی جانب سے خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے انہدام کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اپر گزری، بغدادی، ناظم آباد، لیاقت آباد اور صدر ساؤتھ سمیت مختلف علاقوں میں ڈیمولیشن کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک 15 خطرناک عمارتوں کو مکمل طور پر مسمار کیا جاچکا ہے، جب کہ 5 عمارتوں پر انہدام کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ملبہ اٹھانے کا کام بھی مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپر گزری کے پلاٹ نمبر 330 اور 330/A، بغدادی کے پلاٹ نمبر 136 اور 138، ناظم آباد نمبر 1 میں 6/10 اور 1G، ناظم آباد نمبر 5 میں 2/3 اور 5D، لیاقت آباد میں 22/8 جبکہ صدر ساؤتھ میں 5,GK 05 پر ڈیمولیشن جاری ہے۔ کارروائیوں کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایس بی سی اے پولیس سمیت علاقائی پولیس بھی ٹیموں کے ساتھ موجود رہی۔

ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق ان عمارتوں کو ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کی سفارشات کی روشنی میں مخدوش قرار دیا گیا تھا۔ یہ کمیٹی ماہر انجینئرز پر مشتمل ہے جو عمارتوں کی ساخت، تکنیکی خامیوں اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ کرتی ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ "ہماری کوشش ہے کہ کوئی شہری خطرناک عمارت کے بوجھ تلے اپنی جان نہ گنوائے، یہی اس مہم کا بنیادی مقصد ہے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ خطرناک عمارتوں کے انہدام کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی بھی جاری ہے۔

ایس بی سی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود کسی بھی مخدوش یا بوسیدہ عمارت کی اطلاع ہیلپ لائن یا ویب سائٹ کے ذریعے دیں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے اس قومی مشن میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں خطرناک عمارتوں کے خلاف ایس بی سی اے کی بھرپور کارروائیاں، 15 عمارتیں منہدم، متعدد پر کام جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!