کراچی پولیس چیف اور کاٹی وفد کی ملاقات، صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت کی سربراہی میں وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں خالد تواب، حنیف گوہر، شیخ عمر ریحان اور مظہر ناصر سمیت اہم صنعتکار موجود تھے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی مکمل بحال شہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری، واٹر کارپوریشن

ایڈیشنل آئی جی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی صورتحال، صنعتی زونز کی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں نیشنل گیمز، ایکسپو نمائش اور کلچرل فیسٹیول سمیت مختلف بڑے ایونٹس کا کامیاب انعقاد شہر کے امن اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ سرویلنس اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت جرائم کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

صدر کاٹی محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے معاشی مرکز کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ کی فوری تکمیل ناگزیر ہے۔ انہوں نے نیبرہڈ کیئر سیکیورٹی پروجیکٹ کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت کورنگی کے کئی سیکٹرز میں جرائم کی شرح صفر ہوچکی ہے۔ انہوں نے غریب موٹر سائیکل سواروں اور ملازم پیشہ افراد کو ریلیف دینے کے لیے بھاری چالان کم کرنے کی درخواست بھی کی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

WhatsApp Image 2025 12 09 at 10.18.35 PM WhatsApp Image 2025 12 09 at 10.18.36 PM

55 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس چیف اور کاٹی وفد کی ملاقات، صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!