اڈیالہ جیل سے سیاسی ہدایات انتشاری بیانیہ ناقابل قبول ملاقاتیں بند جیل کے باہر ہجوم کی اجازت نہیں عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر ملک دشمن بیانیہ پھیلانے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویوز دینے کا سلسلہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، جیل کے باہر ہجوم جمع کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
Saturday, 6th December 2025

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، ان کا مقصد ریاست کو نقصان پہنچانا اور ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے آئی ایم ایف کو ملک کے خلاف خطوط لکھے، جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جو دشمن بھی نہیں کرتا، جبکہ بانی پی ٹی آئی اپنی سیاسی بقا نہ دیکھ کر انتشاری بیانیہ بنا رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران سیاسی ہدایات دی گئیں، جو جیل قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسی بنا پر ملاقاتیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جیل کے باہر کسی قسم کی بدنظمی کی کوشش پر سخت قانونی کارروائی ہوگی، ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، اور جنہوں نے بلاوجہ طوفان اٹھایا انہیں شرم آنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند ہو چکا ہے، کیونکہ جماعت نے اپنے تمام مواقع ضائع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کسی دہشت گرد، انتشاری یا انتہاپسند سوچ رکھنے والے شخص سے مذاکرات نہیں کرے گی، ہاں اگر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور ہو سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی سیاسی راستے کی ضرورت ہے تو انہیں معذرت کرنا ہوگی اور تسلیم کرنا ہوگا کہ ان کے قائد کے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور ملک کو نقصان پہنچانے والے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما خود اعتراف کرتے ہیں کہ ان کے قائد نے انہیں غلط سمت میں دھکیلا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “اڈیالہ جیل سے سیاسی ہدایات انتشاری بیانیہ ناقابل قبول ملاقاتیں بند جیل کے باہر ہجوم کی اجازت نہیں عطا تارڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!