لاہور ایئرپورٹ جعلی دستاویزات پر برطانیہ جانے کی کوشش ناکام پانچ مسافر ڈی پورٹ ہوتے ہی گرفتار

ملائیشیا سے ڈی پورٹ ہوکر لاہور پہنچنے والے پانچ پاکستانی مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ افراد جعلی دستاویزات کے ذریعے شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
اڈیالہ جیل سے سیاسی ہدایات انتشاری بیانیہ ناقابل قبول ملاقاتیں بند جیل کے باہر ہجوم کی اجازت نہیں عطا تارڑ

تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے گئے ڈی پورٹ مسافروں میں وقار انجم، طیب افتخار، علی شان، ظہیر اور ذیشان شامل ہیں۔ یہ تمام مسافر رواں سال لاہور سے وزٹ ویزا پر ملائیشیا گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے ایجنٹوں کے ذریعے جعلی برطانوی ویزے حاصل کیے اور شارجہ کے راستے برطانیہ جانے کی کوشش کی، تاہم جعلی دستاویزات پکڑے جانے پر انہیں ملائیشیائی حکام نے ڈی پورٹ کر دیا۔

مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پہنچتے ہی انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا، جہاں تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “لاہور ایئرپورٹ جعلی دستاویزات پر برطانیہ جانے کی کوشش ناکام پانچ مسافر ڈی پورٹ ہوتے ہی گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!