تحصیل لاچی بازار پولیس اسٹیشن کے قریب دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ اچانک پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کرغیز صدر کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ اسحٰق ڈار کی ملاقات دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے کوہاٹ ریفر کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت حسن، ظاہر زمان، غفور اور معمور کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں اعجاز اور حماد شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
