خضدار میں فورسز ہیڈکوارٹر پر حملہ خاتون خودکش حملہ آور کی شناخت زینت رفیق کے نام سے جاری

خضدار میں پیراملٹری فورس کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے دوران ایک خاتون نے رات 8 بج کر 40 منٹ پر خودکش دھماکا کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کا ہدف فورسز کا مرکزی قلعہ تھا۔
آبادی میں تیزی سے اضافہ قومی سمٹ کے دوسرے دن علما و ماہرین کا خاندانی منصوبہ بندی پر اتفاق

کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملہ آور کی تصویر جاری کی جس میں اس کی شناخت زینت رفیق کے نام سے ظاہر کی گئی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق تین حملہ آور قلعے میں داخل ہوتے ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ دیگر چند افراد کمپاؤنڈ کے اندر گھسنے میں کامیاب ہوئے۔ فورسز نے کارروائی کے بعد پورے کمپاؤنڈ کو کلیئر کر دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کی شام تک وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم رہی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “خضدار میں فورسز ہیڈکوارٹر پر حملہ خاتون خودکش حملہ آور کی شناخت زینت رفیق کے نام سے جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!