اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات کے خلاف پانچ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مجموعی طور پر 254.8 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی جس کی مالیت 2 کروڑ 9 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
Friday, 28the November 2025
اے این ایف کے مطابق پہلی کارروائی نیشنل ہائی وے حیدرآباد پر کی گئی جہاں ایک گاڑی سے 72 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
اسی شاہراہ پر دوسری کارروائی کے دوران مزید 62.4 کلوگرام چرس پکڑی گئی اور ایک ملزم گرفتار ہوا۔
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کارروائی میں ایک خاتون اور مرد مسافر کے قبضے سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
اسی طرح درہ آدم خیل (ڈسٹرکٹ کوہاٹ) سے 72 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
کوسٹل لائن پسنی، ڈسٹرکٹ گوادر میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 30 کلوگرام چرس اور 10 کلوگرام آئس بھی برآمد کرلی گئی۔
تمام کارروائیوں کے بعد ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

